نکاح کو آسان بناؤ تاکہ فحاشی دور ہو
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نکاح کو آسان کرو فحاشی کو ختم کرو بہترین شادی وہ ہے جو سادگی سے انجام پائے مگر ہمارے معاشرے میں آج کل لڑکیوں کی شادی کا بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لڑکے اور لڑکیاں غلط راستوں پر چل نکلے ہیں آج ہم نے نکاح کو بہت مشکل بنا دیا ہے لڑکے عشق و محبت کسی بھی لڑکی سے کرنے کو تیار رہتے ہیں مگر شادی انہیں ایک مکمل خوبصورت اور عزّت دار لڑکی سے کرنی ہوتی ہے جب ایک لڑکی جو اچھی صورت و سیرت کی مالک بھی ہو مگر اس کے ماں باپ اچھا جہیز نہ دے سکتے ہوں تو ٹھکرا دی جاتی ہے کم پڑھی لکھی ہو تب بھی ٹھکرا دی جاتی ہے کہیں کہیں جاب کرنے والی لڑکیوں کو بھی ٹھکرا دیا جاتا ہے تو کہیں جاب کرنے والی لڑکیاں چاہئیے، اور جو لڑکی والے اچھا جہیز دینے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ حق مہر بھی لاکھوں روپے کا لکھواتے ہیں،
جب کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ جہیز ایک لعنت سے کم نہیں ہے اور یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے اور لکھا گیا ہے مگر اس پر لکھنے کا بھی ہم پر اثر نہیں ہوگا ہمیں کرنا پھر بھی وہی ہے جو ہم کرتے ہیں
الغرض! ہم سب اس معاشرے میں ریتے ہیں اور ہم سب کے گھروں میں یہ مسئلہ درپیش ہے مگر ہم ان مسائل کو تب ہی جانتے ہیں جب ہم خد اس مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں اس سے پہلے ہمیں ان مسائل کا احساس تک نہیں ہوتا
رشتوں میں بہت بڑی مشکل بات ذات برادری کی بھی ہے ہم لوگ غیر برادر میں نکاح کرنا بھی اچھا نہیں سمجھتے جبکہ نکاح کرنے کے لئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ اصول بتائیں ہیں کہ لڑکا ہو یا لڑکی وہ دیندار ہو اور نیک ہو، لڑکا ہو یا لڑکی والدین کو ان کا نکاح کرنے میں جلدی کرنی چاہیے تاکہ یہ زنا جیسے گناہ میں گرفتار نہ ہو!
ہمارے معاشرے میں بہت سی برائیاں نکاح کو مشکل بنا دینے کی وجہ سے بھی پھیل رہی ہیں، یاد رکھیں، اگر والدین صرف اپنی بےجا فرمائشوں یا ذات برادری کی ضد کی وجہ سے بچوں کی شادیوں میں تاخیر کریں گے اور اس دوران ان کی اولاد سے کوئی گناہ سرزد ہو گیا تو اس کے گناہ گار اولاد تو ہوگی ہی ساتھ میں والدین بھی ہوں گے اللہ تعلیٰ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے اور ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم نکاح کو مشکل بنانے والے نہیں بنے گے،
(آمین ثم آمین)
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें